Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج کا آج اعلان

تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد 21 مئی ( آئی این این ) انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیسن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ایمسیٹ ) 2017 کے نتائج کا پیر کو اعلان کیا جائیگا ۔ ایمسیٹ کے کنوینر پروفیسر یادیا نے مطلع کیا کہ ایمسیٹ کے نتائج کا پیر کو دو پہر 12 بجے اعلان کیا جائیگا ۔ ایمسیٹ کا انعقاد سارے تلنگانہ میں 12 مئی کو عمل میں آیا تھا ۔ 131,910 امیدوار انجینئرنگ کیلئے اس میں شریک ہوئے تھے جبکہ اگریکلچر و فارمیسی کیلئے 73,501 امیدواروں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی ۔ 12 مئی کو ایمسیٹ کے انعقاد کے بعد کل 22 مئی کو نتائج کا اعلان کردیا جائیگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT