Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا جائزہ پی سی آئی سب کمیٹی کا دورہ حیدرآباد

تلنگانہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا جائزہ پی سی آئی سب کمیٹی کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد 7 فروری (آئی این این) اشتہارات سے متعلق پریس کونسل کی سب کمیٹی جو گوریندر سنگھ کنوینر اور پربھات کمار داس ممبر پر مشتمل ہے، حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں اسٹیک ہولڈرس سے ملاقات کرے گی اور حکومت تلنگانہ کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا جائزہ لے گی۔ سب کمیٹی کے یہ ارکان 8 فروری کو 11 تا 2 بجے دن ہوٹل ٹورازم پلازا کے کانفرنس ہال میں اسٹیک ہولڈرس سے بات چیت کریں گے۔ اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور 9 فروری کو 11 تا 2 بجے دن ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT