Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایڈ سیٹ 2016 کیلئے 89 فیصد حاضری

تلنگانہ ایڈ سیٹ 2016 کیلئے 89 فیصد حاضری

حیدرآباد /27 مئی ( آئی این این ) تلنگانہ ایڈ سیٹ 2016 کیلئے آج ریاست بھر میں امتحان کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ یہ ٹسٹ ریاست کے 109 مراکز پر صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقد ہوا ۔ اس میں 45549 رجسٹر امیدواروں کے منجملہ 40545 امیدواروں نے شرکت کی یعنی 89 فیصد حاضری درج کی گئی ۔ آج صبح 7 بجے پروفیسر کے وینکٹا چلم وائس چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل ہائیر ایجوکیشن نے سیٹ کوڈ جاری کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر پی ملیش وائس چیرمین ٹی ایس سی ایچ ای اور پروفیسر پرشاد کنوینر ٹی ایس ایڈ سیٹ بھی موجود تھے ۔ ایڈ سیٹ کی پریلمنیری کی 2 جون کو جاری کی جائے گی ۔ اعتراضات قبول کرنے کی آخری تاریخ 8 جون ہے ۔ نتائج کا 12 جون کو اعلان کیا جائے گا ۔ جو ویب سائیٹ www.tsedcet.org پر دستیاب رہے گا ۔
آندھراپردیش میں اعلی ذات کے غریبوں کو تحفظات
حیدرآباد /27 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں اشارہ دیا کہ ان کی حکومت ریاست کے اعلی ذاتوں میں پائے جانے والے غریبوں کیلئے تحفظات دینے کا ارادہ کیا ہے۔ تروپتی میں تلگودیشم کے 3 روزہ سالانہ مہاناڈو پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات کے سلسلے  میں سروے کروایا جائے گا اس کی بنیاد پر ہی اعلی ذات کے غریبوں کو تحفظات دئے جائیں گے ۔ انہوں نے درجہ فہرست ذاتوں کو تلگودیشم کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT