Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ای سیٹ نتائج کا اعلان

تلنگانہ ای سیٹ نتائج کا اعلان

 
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 کے نتائج کا آج شام اعلان کردیا گیا ۔ اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں نتیجہ کا اوسط (93.65) فیصد رہا ۔ آج شام جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم میں اخباری نمائندوں کی موجودگی میں پروفیسر پاپی ریڈی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے تلنگانہ ای سیٹ کے نتائج جاری کئے ۔ اس موقع پر شریمتی شلیجہ رام ائیر انچارج وائس چانسلر جے این ٹی یو حیدرآباد ، پروفیسر ین وی رمنا راؤ ، ریکٹر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد ، پروفیر ین یادیا کنوینر تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 و رجسٹرار جے این ٹی یو حیدرآباد پروفیسر ایس تارا کلیانی معاون کنوینر تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 بھی موجود تھے ۔ پروفیسر پاپی ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 کا جاریہ ماہ 12 مئی کو ہی انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اور اندرون 12 یوم تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 کے نتائج جاری کردئیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 کے لیے جملہ 26968 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کئے تھے لیکن 26408 امیدواروں نے ہی تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 میں شرکت کی جب کہ 24731 امیدوار اہل قرار دئیے گئے ۔ پروفیسر پاپی ریڈی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ ای سیٹ 2016 کے شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے گئے تھے ۔ اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اہل امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کروائی جائے گی اور جانچ مکمل ہونے کے فوری بعد ماہ جون کے پہلے ہفتہ سے داخلوں کے لیے کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔۔

آندھرا پردیش کے طلباء کو نیٹ کے
لیے تیار کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( آئی این این ) : آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے طلباء کو نیٹ کے لیے تیار کروائیں تاکہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے میڈیکل کالجس میں داخلہ لے سکیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ایمسیٹ کی اجرائی کے بعد نائیڈو نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نصاب میں تبدیلیوں کا جائزہ لے گی ۔ لکچررس کو نئے نصاب کے مطابق تربیت حاصل کرنی ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT