Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اے پی ایس ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے دو انکیوبیشن مراکز

تلنگانہ اے پی ایس ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے دو انکیوبیشن مراکز

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اے پی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تلنگانہ اور ریاست اے پی میں انکیوبیشن مراکز قائم کرے گی ۔ ایف ٹی اے پی سی سی آئی نے اس سہولت کے لیے این آئی ٹی آئی آیوگ میں درخواست داخل کرتے ہوئے مرکزی امداد کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر فیڈریشن رویندر مودی نے کہا ایک انکیوبیشن سنٹر حیدرآباد تلنگانہ میں قائم کیا جائے گا جو کہ مینوفیاکچرنگ اور انجینئرنگ شعبہ کے لیے ہوگا جب کہ دوسرا مرکز وجئے واڑہ یا وشاکھا پٹنم میں قائم کیا جائے گا ۔ ایف ٹی اے پی سی سی آئی نے اس کے ذریعہ اسٹارٹ ایپس خواتین انٹرپرنیور شپ اور معلوماتی شعبہ کو فروغ دینا چاہتی ہے جب کہ وہ امداد کے لیے ریاستی حکومت سے رجوع ہوگی ۔ صدر فیڈریشن نے اس توقع کا اظہار کیا مراکز کی منظوری کے لیے دو ماہ درکار ہوں گے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کم از کم سہولتوں کا سال ختم تک آغاز کرلیا جائے گا ۔ رویندر مودی نے کہا کہ نیتھی آیوگ کی جانب سے پانچ سال کے دوران دس کروڑ کی امداد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن کی صد سالہ تقاریب میں صدر جمہوریہ ہند کی شرکت متوقع ہے ۔ صد سالہ تقاریب کا دسمبر میں انعقاد ہوگا ۔ اس موقع پر ارون لوہارو کا نائب صدر ایف ٹی اے پی سی سی آئی گورا سرینواس و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT