Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بجٹ سیشن کا /10 مارچ سے آغاز

تلنگانہ بجٹ سیشن کا /10 مارچ سے آغاز

14 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی متوقع: گورنر مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ریاستی بجٹ سیشن کا /10 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس اعلامیہ کی روشنی میں /10 مارچ کو صبح 11 بجے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ریاستی اسمبلی اور کونسل سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ 14 مارچ کو اسمبلی میں تلنگانہ کا بجٹ بھی پیش کیا جائیگا ۔ ابھی بجٹ پیشکشی کے تعلق سے تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کہ تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور مختلف سطح پر اسمبلی اجلاس کی تیاریوں کے تعلق سے اجلاس منعقد کرکے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری اسمبلی کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ بجٹ سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور آئندہ دنوں میں اسپیکراسمبلی محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول چیف سکریٹری راجیو شرما ، ڈی جی پی انوراگ شرما وغیرہ کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT