Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بجٹ سیشن کا 8مارچ سے آغاز

تلنگانہ بجٹ سیشن کا 8مارچ سے آغاز

حیدرآباد۔20فبروری ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے اسمبلی و کونسل کے بجٹ سیشن 8مارچ سے شروع کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ 8مارچ تا 28مارچ بجٹ سیشن منعقدہوگا۔ باوثوق ذرائع نیبتایا کہ 8مارچ کے دن اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن مخاطب کریں گے اور سمجھا جاتا ہیکہ 10 مارچ کو ریاستی سالانہ بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔ اہم محکمہ جات کیلئے مختص کئے جانے والے بجٹ رقومات کا تعین کردیا گیا ہے ۔ بجٹ کو قطعیت دینے اور بجٹ کی پیشکشی سے قبل حکومت مختلف طبقات کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کر کے تجاویز حاصل کرے گی ۔ آندھراپردیش اسمبلی کا امراوتی میں 3مارچ سے بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے چنانچہحیدرآباد میں آندھراپردیش اسمبلیکی خالی ہونے والی عمارتوں کو حکومت تلنگانہ کے حوالے کرنے کی خواہش کی ہے اس سلسلہ میں 26 فبروری کو گورنر نرسمہن کی صدارت میں دونوں ریاستوں کی کمیٹیوں کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں مطالبہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT