Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ برقی پراجیکٹس پر مرکزی وزیر سے کے سی آر کی بات چیت

تلنگانہ برقی پراجیکٹس پر مرکزی وزیر سے کے سی آر کی بات چیت

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اپنے دورۂ نئی دہلی کے موقع پر وزیر برقی پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست کے برقی پراجیکٹس اور مالی امداد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مختلف برقی پراجیکٹس کیلئے بروقت منظوری دینے اور فنڈس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مسئلہ پر بھی مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ساتھ بات چیت کی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے بھدرا دری پاور تھرمل پاور پلانٹ کے فنی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مرکزی وزیر پر زور دیا کہ وہ نئی ریاست تلنگانہ میں مرکز کی مختلف اسکیموں پر عمل آوری کیلئے کوشش کریں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے نوٹوں کی کرنسی کی منسوخی کے بعد ریاست کو درپیش مسائل سے واقف کرایا تھا۔ کے سی آر نے مودی حکومت پر اس بات کیلئے بھی زور دیا تھا کہ وہ نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والی پریشانیوں اور مسائل پر غوروخوض کیلئے چیف منسٹرس کی کانفرنس طلب کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT