Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بچاؤ مہم کیلئے متحد ہونے عوام سے ناگم جناردھن ریڈی کی اپیل

تلنگانہ بچاؤ مہم کیلئے متحد ہونے عوام سے ناگم جناردھن ریڈی کی اپیل

حیدرآباد۔/19اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست بچاؤ مہم کیلئے متحد ہوجانے عوام سے اپیل کرتے ہوئے بی جے پی سینئر لیڈر ڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی نے آج یہ واضح کردیا کہ اس مہم کا اصل مقصد تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ ناگم جناردھن ریڈی نے کہا کہ وہ بچاؤ تلنگانہ مشن کا آغاز کررہے ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اپنے سستے شراب ( گڑمبہ سنٹرس قائم کرنے ) کے  منصوبہ کو واپس لے لیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کیا اس گڑمبہ کے مراکز قائم کرنے اور سستی شراب پینے سے عوام کی صحت خراب نہیں ہوگی؟ ۔ ریاست کے خاص کر شہر حیدرآباد میں تاریخی عمارتوں جیسے دواخانہ عثمانیہ اور دیگر عمارتوں کے انہدام اور نئی تعمیر سے متعلق چیف منسٹر کا منصوبہ افسوسناک ہے۔ چیف منسٹر کو اس طرح کی حرکت سے باز آنا چاہئے۔ تلنگانہ بچاؤ مشن کے ذریعہ وہ کسانوں کے مفادات کیلئے لڑیں گے اور کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسکیم پر عمل آوری کیلئے بھی وہ جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کسانوں کی خودکشی کے مسئلہ پر حکومت کی خاموشی اور لاپرواہی کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ چیف منسٹر اس مسئلہ سے نمٹنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT