Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بھون میں جشن

تلنگانہ بھون میں جشن

حیدرآباد۔/16فبروری، ( سیاست نیوز) نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر پارٹی ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں آج جشن منایا گیا۔ آج صبح رائے شماری کے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں ٹی آر ایس کے کارکن تلنگانہ بھون میں جمع ہوگئے اور آتشبازی اور رقص کے ذریعہ کامیابی کا جشن منانے لگے۔ تلنگانہ ایڈوکیٹس اور دیگر تنظیموں کے قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے دھوکر مسرت کا اظہار کیا۔ نتیجہ کے اعلان کے ساتھ ہی تلنگانہ بھون میں آتشبازی کی گئی اور قائدین اور کارکنوں نے ایک دوسرے پر گلابی ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ کارکن ایک دوسرے کو مٹھائی تقسیم کررہے تھے۔ جشن کے موقع پر پارٹی کے کوئی بھی سینئر قائد تلنگانہ بھون نہیں پہونچے جبکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کھمم کے دورہ پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT