Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بھون میں شاعر کالوجی نارائن راؤ کی یوم پیدائش تقریب

تلنگانہ بھون میں شاعر کالوجی نارائن راؤ کی یوم پیدائش تقریب

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (راست ) راشٹریہ اپادھیا پنڈت پریشد ضلع حیدرآباد کے صدر محمد عبدالحمید خاں کے بموجب راشٹریہ اپادھیا پنڈت پریشد (آر یو پی پی) تلنگانہ ریاست کی جانب سے تلگو کے عوامی شاعر و پدما وبھوشن کالوجی نارائن راؤ کی 9 ستمبر کو یوم پیدائش کے موقع پر یوم تلگو زبان کی حیثیت سے تلنگانہ بھون واقع جوبلی ہلز ایک بجے دن تقریب مقرر ہے جس میں رکن لوک سبھا نظام آباد شریمتی کے کویتا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر تلنگانہ میں سرکاری ہائی اسکولس میں کام کرنے والے اردو، تلگو، ہندی، پنڈت گریڈ II اساتذہ کے حل طلب تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے آر یو پی پی کے قائدین کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔ آر یو پی پی کے ریاستی صدر محمد عبداللہ اور حیدرآباد ضلع کے صدر محمد عبدالحمید خاں نے تمام لینگویج پنڈت گریڈ II سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی پرزور خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT