Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی ملازمین کا گرانقدر تعاون ناقابل فراموش

تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی ملازمین کا گرانقدر تعاون ناقابل فراموش

ٹی ایس آر ٹی سی کی ترقیاتی سرگرمیوں کا وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔12نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی بس اسٹانڈ املی بن میں ترقیاتی سرگرمیوں کا ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیند ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ ٹی آیس آرٹی سی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں انچارج منسٹر گریٹر حیدرآباد وریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے علاوہ ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکس سرینواس یادو ‘جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا رائو کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیند ریڈی نے تلنگانہ تحریک میںآرٹی سی ملازمین کے گرانقد ر تعاون کو ناقابلِ فراموش قراردیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے مرن برت کے بعد محکمہ آرٹی سی کا بس کا پہیہ نہیں چلے گا کے تحت عام ہڑتال کے پیش نظر مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے آمادہ ہوئی تھی۔ مہیندر ریڈی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ سرکاری ملازمین بالخصوص محکمہ آرٹی سی کے ملازمین کے ساتھ مکمل انصاف کرے گی انہوں نے مزیدکہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام سے قبل بھی آرٹی سی کا محکمہ تلنگانہ کا ہی تھا اورمحکمہ آرٹی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو آندھراکی ترقی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ آرٹی سی کے رنگاریڈی زون میںبہترین خدمات انجام دینے والے ملازمین‘ ڈرائیورس‘ میکانک ‘ کنڈکٹرس ‘ لیڈی کنڈکرس کو محکمہ کی جانب سے ایوارڈس‘ سند اور نقد رقمی انعامات سے نواز ا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی بہتر کارکردگی کا انحصار ملازمین کے سنجیدہ رویہ سے ہی ممکن ہے۔ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کو تلنگانہ کی عوام کی امیدوں اور توقعات کا پورا احساس ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ اس کی تکمیل کے لئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے ساٹھ سالوں کے عرصہ تک ملک او ریاست میںبرسراقتدار رہنے والی سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اقتدار سے محرومی کے بعدیہ جماعتیں آج عوامی مسائل پر بات کررہی ہیں جبکہ اقتدار کے دوران انہوں نے کبھی بھی عوام سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش بھی نہیں کی تھی۔انہو ں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کو علیحدہ تلنگانہ تحریک میںعوام کی قربانیوں کا پورا حساس ہے ۔

TOPPOPULARRECENT