Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے کوٹی کی گرفتاری پر برہمی

تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے کوٹی کی گرفتاری پر برہمی

حیدرآباد۔29ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے پرجا ناٹا کلا منڈلی کے قائد کوٹی کی گرفتاری کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر تلنگانہ یونائٹیڈ فرنٹ شریمتی وملا نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی تلنگانہ کی تہذیب سے جڑے لوگوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج یہاں نیوپریس کلب سوماجی گوڑہ میں تلنگانہ جہدکاروں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شریمتی ویملا نے بتایاکہ 26ڈسمبر کو گنٹور میں ایک کلچرل تقریب کے بعد کوٹی کو آندھر ا کی پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انہیں اونگول کی جیل میںبند کردیا ہے ۔ ویملا نے کہاکہ کوٹی کی گرفتاری سے د و تلگوریاستوں کی تشکیل کے بعد لسانی روادری کو فروغ دینے کی تمام کوششوں پر آندھرائی حکومت نے پانی پھیردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2005میںکوٹی کے خلاف دائر کردہ ایک شکایت کے بعد سے گنٹور پولیس انہیں مفرور بتا رہی تھی اور اب جب وہ گنٹور ایک تلگوتہذیب سے جڑے پروگرام میںشرکت کے بعدو اپس لوٹ رہے تھے انہیںگرفتار کرلیاگیا۔ ویملا نے کہاکہ تلنگانہ اور آندھرا حکومتوں کے درمیان کی بڑھتی دوستی تلنگانہ کی حکمران جماعت کی مخالفت کرنے والوں کے لئے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت تلنگانہ جہدکاروں سے ہمدردی رکھتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ پرجا ناٹا کالا منڈلی کے ریاستی صدر کوٹی کی غیر مشروط رہائی کے لئے آندھرا حکومت سے نمائندگی کرے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے تمام ڈیموکریٹک تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کوٹی کی گرفتاری کے خلاف ایک بڑا احتجاج منظم کرنے کاقطعی فیصلہ لیاجائے گا۔ تلنگانہ تحریک کے قائدین چکوڈو پربھاکر ‘ نلا ماسہ کرشنا‘ اے پی سی ایل سی تلنگانہ صدرجی ملیش‘ نارائنہ رائو‘ ڈی رمیش‘ ایم رویندر‘راجہ‘ سرینواس اور دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT