Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کے خلاف

تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کے خلاف

ریلوے کیسیس سے دستبرداری کیلئے سی پی آئی کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (این ایس ایس) سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران ریلویز کی جانب سے درج کئے گئے کیسیس کو ختم کرنے میں مدد کی جائے۔ سی پی آئی اسٹیٹ سیکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے اس سلسلے میں آج مرکزی وزیر کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی کی اپیل پر تمام سیاسی جماعتوں ، ملازمین عوام کی تنظیموں اور دوسروں نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیا۔ ٹی آر ایس سی پی آئی، بی جے پی اور سی پی آئی (ایم ایل) نیو ڈیموکریسی جیسی پارٹیوں نے ملین مارچ جیسے پروگرامس میں حصہ لیا تھا۔ سیاسی قائدین نے ریل روکو پروگرام میں حصہ لیا تھا جس پر ریلوے پولیس نے کئی سیاسی قائدین اور احتجاجیوں کے خلاف کیسیس درج کئے۔

TOPPOPULARRECENT