Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کا آج اجلاس ‘ پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا

تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کا آج اجلاس ‘ پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا

حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کا پیر کو اجلاس منعد ہوگا جس میں 16 ڈسمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کیلئے پارٹی کی حکمت عملی کو قطعیت دی جائیگی ۔ ذرائع کے بموجب تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کے اجلاس میں مختلف مسائل پر غور کیا جائیگا جو اسمبلی سشن میں موضوع بحث بنائے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں ان نکات پر بھی غور کیا جائیگا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔ تلگودیشم قائدین 14 اور 15 ڈسمبر کو دہلی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ قائدین وزیر اعظم کو ریاست میں کسانوں کو درپیش مسائل اور نوٹ بندی کے اثرات سے واقف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ قائدین وزیر اعظم پر زور دینگے کہ وہ ان مسائل کی فوری یکسوئی کیلئے اقدامات کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT