Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم کی سنگارینی کالریز یونین انتخابات کی تیاریاں

تلنگانہ تلگودیشم کی سنگارینی کالریز یونین انتخابات کی تیاریاں

حیدرآباد 27 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی سنگارینی کالریز یونین انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہے ۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ے ترجمان ای پیدی ریڈی نے کہا کہ تلگو ناڈو ٹریڈ یونین کانگریس سنگارینی کالریز کے یونین انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی ۔ آج کا اجلاس انتخابات کی حکمت عملی کا تعین کرنے کیلئے منقد ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے 14 ستمبر کو بھوپال پلی میں ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا جبکہ 15 ستمبر کو کتہ گوڑم میں اجلاس ہوگا ۔ علاوہ ازیں مندا مری اور گوداوری کھنی میں بھی پارٹی کے اجلاس ہونگے تاکہ سنگارینی کالریز کے ورکرس کیلئے تائید حاصل کی جاسکے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت میں سنگارینی کالریز کے ملازمین سے نا انصافی اور حق تلفی ہو رہی ہے ۔ ان اجلاسوں میں پارٹی کے ریاستی صدر ایل رمنا اور ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی شرکت کرینگے ۔ ایل رمنا اور ریونت ریڈی نے بھی ٹی آر ایس حکومت کے کام کاج پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت سنگارینی کالریز کمپنی کے ملازمین سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات میں حکومت کی ناکامیوں اور مزدوروں کے مسائل کو موضوع بنائے گی ۔ اجلاس میں پارٹی کے کئی قائدین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT