Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم کی ٹی آر ایس سے اتحاد کی تردید : ریونت ریڈی

تلنگانہ تلگودیشم کی ٹی آر ایس سے اتحاد کی تردید : ریونت ریڈی

اتحاد پر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی سے دوستی کے مترادف ، ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ ٹی ڈی پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس سے اتحاد کرنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس سے اتحاد کرنا دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی سے دوستی کرنے کے مترادف ہوگا ۔ افواہیں تیزی سے گشت کررہی ہیں کہ کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے ۔ مستقبل میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے سیاسی اتحاد کریں گی ۔ جس کی وجہ سے تلگو دیشم کے ریونت ریڈی خاموش ہیں ۔ ان افواہوں کے عام ہوجانے کے بعد ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور تلگو دیشم کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس کی ملاقات میں مستقبل میں کوئی سیاسی مفاہمت کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے ۔ ایوانوں میں عددی قوت نہ ہونے کے باوجود تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ میں اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کررہی ہے اور عوامی مسائل کو اٹھانے کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ہندوستان کی داخلی معاملت میں مداخلت کرتے ہوئے آئی ایس آئی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر بھی عوامی زندگیوں سے کھلواڑ کررہے ہیں حکمران ٹی آر ایس سے سیاسی اتحاد کرنا دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی سے دوستی کرنے کے مماثل ہوگا ۔ کسی بھی صورت میں تلگو دیشم پارٹی ٹی آر ایس سے اتحاد نہیں کرے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک میں عوام نے اپنی جانی مالی اور ملازمتوں کی قربانی دی ہے جب کہ کے سی آر میڈیا ہاوز ، فارم ہاوز کے ذریعہ کروڑہا روپئے کما رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے وعدوں میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ ساری حکومت ایک ہی خاندان کے چار افراد کے اطراف گھوم رہی ہے ۔ وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر عوام کے جذبات سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT