Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم کی چندرا بابو سے ملاقات

تلنگانہ تلگودیشم کی چندرا بابو سے ملاقات

پارٹی کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال‘ حکمت عملی کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 13جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے ایل رمنا صدر تلگودیشم پارٹی کی قیادت میں آج قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو سے لیک ویو گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کی اور ریاست تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کے موقف اور پارٹی کو ازسرنو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تفصیلی غوروخوص کیا گیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین کے ساتھ ریاست تلنگانہ میں پارٹی کو فعال و کارکرداور مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پارٹی قائدین سے ایک جامع حکمت عملی کو قطعیت دینے کی بعض ضروری ہدایات بھی دیں ۔ صدر قومی تلگودیشم پارٹی سے ملاقات کرنے والے قائدین میں مسرس اے ریونت ریڈی کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی آر چندر شیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو و سابق رکن پارلیمان ایم نرسمہلو ‘رکن پولیٹ بیورو و سابق وزیر ای پیدی ریڈی ‘ سینئر قائد و سابق وزیر تلگودیشم پارٹی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین نے مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے دوران پارٹی کے منی مہاناڈو اور مہاناڈو میں منظورہ قراردادوں پر عمل آوری کے سلسلہ میں غوروخوص کیا اور سمجھا جاتا ہیکہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو ازسرنو مضبوط و مستحکم بنانے کے علاوہ نچلی سطح سے فعال و کارکرد بنانے کیلئے ایک ایکشن پلان مرتب کر کے اس پر عمل آوری کے سلسلہ میں رہنمائی کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT