Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ تہذیب کی ملک میں منفرد شناخت

تلنگانہ تہذیب کی ملک میں منفرد شناخت

خانہ پورمیں بتکماں کے اختتامی پروگرام سے رکن اسمبلی ریکھا نائیک کا خطاب
خانہ پور /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور میں آج 9 روزہ بتکماں پروگرامس کا زبردست جوش و خروش کے ساتھ اختتام عمل میں آیا ۔ بتکماں پروگرام میں رکن  اسمبلی خانہ پور اجمیرہ ریکھا شیام نائیک ، ٹی سنیتا راج ، گنگنا زیڈ پی ٹی سی خانہ پور اے انوشا نائب صدرنشین منڈل پریشد خانہ پور و دیگر نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی خانہ پور ریکھا نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تلنگانہ تہذیب اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے ۔ حکومت تلنگانہ تہواروں کو ریاست بھرمیں عظیم الشان طور پر منانے پر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔ ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ میں مذہبی پروگراموں کو فروغ دینے اقدامات کر رہی ہے ۔ چاہے وہ عیدالفطر کے دوران دعوت افطار حکومت سرکاری طور پر اس کا اہتمام کر رہی ہے اور عید رمضان کے موقع پر غریب مستحق مسلمانوں میں ملبوسات کی تقسیم ، اسی طرح حکومت بتکماں تہوار ، گوداوری پشکرالو کے علاوہ دیگر مذاہب کے ہر تہوار کو سرکاری طور پر مناتے ہوئے ملک بھر میں ایک تاریخ رقم کی ہے اور یہی سنہرے تلنگانہ کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔ ریاست تلنگانہ یعنی سنہرے تلنگانہ کی ترقی کا سہرا ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کے سر جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT