Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت ، خشک سالی ریلیف فنڈ خرچ کرنے میں ناکام : دتاتریہ

تلنگانہ حکومت ، خشک سالی ریلیف فنڈ خرچ کرنے میں ناکام : دتاتریہ

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج تیقن دیا کہ مرکزی حکومت، ریاست تلنگانہ کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں راحت کاری کیلئے ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے خشک سالی ریلیف فنڈ کو خرچ ہی نہیں کیا ہے۔ این ڈی اے حکومت نے پہلے ہی تلنگانہ حکومت کو 318 کروڑ روپئے جاری کردیئے تھے تاکہ وہ تلنگانہ کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں راحت کے کام انجام دے سکے، لیکن حکومت رقم خرچ کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کھمم، میدک اور کریم نگر کے تین مواضعات کا دورہ کیا ہے جہاں خشک سالی کی صورتِ حال سنگین ہے۔

TOPPOPULARRECENT