Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت عصری ہول سیل فش مارکٹ تعمیر کریگی

تلنگانہ حکومت عصری ہول سیل فش مارکٹ تعمیر کریگی

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ایک عصری ہول سیل فش مارکٹ کی تعمیر کی تجویز کے علاوہ 45 ریٹیل فش مارکٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 100 موپیڈس تقسیم کئے جائیں گے جن کے ذریعہ مچھلی فروخت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 30 لگیج آٹوز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ فشریز کو ترقی دینے کی اسکیم کے تحت حکومت نے صاف ستھری فش مارکٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سال کے دوران مچھیروں کے لئے 50 کمیونٹی ہالس تعمیر کئے جائیں گے اور ہر کمیونٹی ہال پر 10 لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT