Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت نے خود کشی کونسلنگ سیل متعارف کیا

تلنگانہ حکومت نے خود کشی کونسلنگ سیل متعارف کیا

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے جمعرات کو دفتر ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ، کوٹھی پر خود کشی کونسلنگ سیل کا افتتاح کیا ۔ سیل نے ٹول فری نمبر 104 مقرر کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ سیل کو تربیت یافتہ عملہ سے لیس کیا جائے گا جو خود کشی کے رجحان رکھنے والے لوگوں کی کونسلنگ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں بڑھ رہی خود کشی کی شرح کو قابو میں کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ عالمی تنظیم صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر دن تقریبا 3000 لوگ خود کشی کررہے ہیں ۔ لکشما ریڈی نے اس انتہائی اقدام سے لوگوں کو باز رکھنے کے لیے وسیع مہم چلانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی ۔ وزیر صحت نے کسانوں کی جانب سے خود کشی کے بڑھتے واقعات پر بھی اظہار توجہ کیا ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ریاستی حکومت دباؤکا شکار کسانوں کی مدد کے سارے اقدامات کریگی ۔ انہوں نے کسانوں کے موجودہ موقف پر سابقہ حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ کسی بھی صورت حال میں خود کشی نہ کریں ۔ حکومت مطلوبہ تعاون دراز کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT