Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت پر کومٹ ریڈی کے الزام مسترد

تلنگانہ حکومت پر کومٹ ریڈی کے الزام مسترد

حیدرآباد ۔ 19 ؍ فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن پارلیمان بھونگیر مسٹر بی نرسیا گوڑ نے رکن اسمبلی کانگریس مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کانگریس رکن اسمبلی مسٹر وینکٹ ریڈی کی جانب سے حکومت پر عائد کئے جانے والے الزامات کو غلط و بے بنیاد اور حقیقت سے بعید قرار دیا ۔ اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ پیشہ ور طبقات کی بہبود کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے چیف منسٹر کئی ایک اسکیمات کو متعارف کرکے روبہ عمل لانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ مسٹر نرسیا گوڑ نے کانگریس رکن اسمبلی مسٹر وینکٹ ریڈی کی جانب سے حکومت کے خلاف کئے جانے والے سخت ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ رکن اسمبلی نلگنڈہ پسماندہ طبقات کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں ۔ لہذا ریاست کے بی سی (بیاک ورڈ) طبقات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر وینکٹ ریڈی تلنگانہ حکومت کی کارکردگی سے بخوبی واقف رہتے ہوئے بھی عمداً اپنے سیاسی مفادات کے حصو لیابی ہی حکومت پر من گھڑت الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کو مسٹر کے وینکٹ ریڈی دیگر قائدین ہضم نہیں کر پا رہے ہیں ۔ جبکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراو ‘ ریاست تلنگانہ کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے پابند ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT