Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کو ترقیاتی کام انجام دینے کا مشورہ

تلنگانہ حکومت کو ترقیاتی کام انجام دینے کا مشورہ

مرکز کی جانب سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مالیاتی تعاون : دتاتریہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں تیزی لانے اور اس میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔ مرکز نے پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ مالی امداد دینا شروع کیا ہے تاکہ تلنگانہ میں ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ اسکیم پر عمل آوری کی جاسکے ۔ ریاستی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ غریبوں کی ترقی اور بہبود کے لیے اقدامات کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔ وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ یہاں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ترقیاتی سرگرمیوں سے وابستہ عہدیداروں کے جائزہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کررہے تھے ۔ دونوں ریاستوں میں امکنہ ، صحت اور تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اس کے لیے مرکز کی جانب سے مالی امداد بھی کی جارہی ہے ۔ مرکز نے تلنگانہ کے لیے 1,51,155 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔ ان میں سے 70,674 مکانات دیہی علاقوں میں 508 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے اور 80,481 مکانات دیہی علاقوں میں تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر 1.207 کروڑ کی لاگت آئے گی ۔ لیکن ریاستی حکومت نے اب تک صرف 1,39,000 مکانات کے لیے ٹنڈرس طلب کیے ہیں ۔ ان میں سے 85000 مکانات کے لیے ٹنڈرس کو قطعیت دی گئی ۔ اس کے باوجود صرف 40,000 مکانات کے لیے ہی تعمیری کام شروع ہوسکا ہے ۔ لہذا تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کی فوری انجام دہی کی ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT