Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کو حیدرآباد ہائیکورٹ کی نوٹس

تلنگانہ حکومت کو حیدرآباد ہائیکورٹ کی نوٹس

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ نے آج حکومت تلنگانہ کو نوٹس جاری کی ہے اور اس سے سوال کیا ہے کہ آیا اس نے مشیروں کی حیثیت سے 23 افراد کا تقرر عمل میں لایا ہے، کس قانون اور اختیار کے تحت کیا گیا ہے اس کی وضاحت کی جائے۔ ان 23 مشیروں کو کابینی وزراء کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ نوٹس تمام 23 افراد کو بھی دی گئی ہے۔ کارگذار چیف جسٹس رامیش رگھوناتھن کی زیر قیادت ایک ڈیویژن بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل کے رام کرشنا ریڈی سے کہا کہ آخر حکومت نے یہ تقررات کس قانون کے تحت عمل میں لائے ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے اور یہ کہ حکومت کی ’ مرضی ‘ سے یہ تقررات عمل میں لائے گئے ہیں۔ کارگذار چیف جسٹس نے رجسٹری کو ہدایت دی کہ تمام تقرر کنندگان کو نوٹسیں جاری کی جائیں اور حکومت سے بھی کہا جائے کہ وہ اس معاملہ میں جوابی حلفنامہ داخل کریں۔ تلنگانہ تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے رٹ درخواست داخل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT