Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ حکومت کیلئے ہیلی کاپٹر کرایہ پر حاصل کرنا مشکل

تلنگانہ حکومت کیلئے ہیلی کاپٹر کرایہ پر حاصل کرنا مشکل

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے حال میں ماہانہ 55 گھنٹے کے لیے ہیلی کاپٹر کرایہ پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اپنے بعض ترقیاتی کاموں میں پیشرفت اور برقراری امن و ضبط کے اقدامات پر نظر رکھی جاسکے ۔ جب کہ شہری ہوا بازی محکمہ نے تلنگانہ حکومت کے تجویز کردہ کرایہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور مقررہ کرایہ کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا ہے اس کے پیش نظر اب تلنگانہ حکومت نے ہیلی کاپٹر سرویس سے استفادہ کا معاملہ متعلقہ محکمہ پر چھوڑ دیا ہے جو ضرورت ، سہولت اور رقمی گنجائش کے مطابق ہیلی کاپٹر کرایہ پر حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے ۔ یہ طئے کیا گیا کہ پولیس ہیلی کاپٹر 15 گھنٹے کے لیے استعمال کرے گی اور باقی وقت محکمہ جات آبپاشی ، عمارات و شوارع اور برقی کے لیے چھوڑ دیا جائے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT