Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کی این آر آئی پالیسی کا جلد اعلان

تلنگانہ حکومت کی این آر آئی پالیسی کا جلد اعلان

تارک راما راؤ کی سرکاری عہدیداروں اور این آر آئی تنظیموں سے مشاورت
حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت این آر آئیز سے متعلق جلد اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی تاکہ ان لوگوں کی مدد ہوسکے جو تلنگانہ سے نوکریوں کی تلاش میں خلیجی ممالک چلے گئے تھے۔ صنعت آئی ٹی اور این آر آئیز اُمور کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ مجوزہ این آر آئی پالیسی سے خلیجی ممالک میں موجود تلنگانہ کے افراد کی مدد ہوگی۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ این آر آئیز کے حقوق کے تحفظ کے لئے پالیسی بنائیں۔ راما راؤ نے عہدیداروں سے کہاکہ خلیجی ممالک جانے والے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ این آر آئی پالیسی کے ذریعہ اس کی یکسوئی کی جانی چاہئے۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ پالیسی ترتیب دینے سے قبل دوسری ریاستوں میں تیار کی گئی پالیسیوں کا جائزہ لیں۔ کے ٹی آر نے کیرالا اور پنجاب کی این آر آئی پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے۔ تارک راما راؤ اس ہفتہ این آر آئی اسوسی ایشنس خاص کر خلیجی ممالک کے تارکان وطن کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے مشاورت کریں گے۔ نئی این آر آئی پالیسی کے ذریعہ ٹراویل ایجنٹس کی دھوکہ بازی سے متلاشیان روزگار کو بچانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ تارک راما راؤ خلیجی ممالک میں حادثات کا شکار ہوئے افراد کو مالیاتی مدد فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT