Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کی غلط پالیسی سے کسان بھیک مانگنے پر مجبور : ریونت ریڈی

تلنگانہ حکومت کی غلط پالیسی سے کسان بھیک مانگنے پر مجبور : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست کے کسانوں کو بھیک مانگنے والوں میں تبدیل کر کے رکھدیا ۔ جس کی وجہ سے آج پھر سے کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ کارگزار صدر پارٹی و قائد تلگو دیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ حکومت کسانوں کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کو نہ صرف نظر انداز بلکہ ٹال مٹول کررہی ہے ۔ قبل ازیں تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کسان سیل کے زیر اہتمام ریاست میں کسانوں کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص کاشت کو نفع بخش قیمتیں دلانے کے مطالبہ پر بڑے پیمانے پر ریاستی کمشنر برائے محکمہ زراعت ایل بی اسٹیڈیم کے روبرو کل احتجاج منظم کیا ۔ جس میں پارٹی کارکن و قائدین بشمول اے ریونت ریڈی کارگزار صدر آر چندر شیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو و سابق ایم پی تلگو دیشم پارٹی ای پیدی ریڈی سابق وزیر شریمتی ستیکا سابق رکن اسمبلی و سینئیر قائد تلگو دیشم پارٹی وغیرہ نے حصہ لیا ۔ بعد ازاں ان قائدین نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تور ، مرچ اور ہلدی کاشتکار نفع بخش قیمتیں حاصل نہ ہونے کی وجہ سے زبردست نقصانات سے دوچار ہیں ۔ لہذا حکومت سے کسانوں کو مرچ کے لیے کم از کم 8 ہزار روپئے نفع بخش قیمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

ٹیچرس ( گروکل ) کے تقررات
فارمس آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریزیڈنشیل سوسائٹی کے اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن دو مرحلوں میں امتحانات منعقد کررہا ہے ۔ پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس جس کے لیے پی جی / بی ایڈ امیدوار اہل ہیں ۔ آن لائن فارمس رجسٹریشن 19 اپریل سے شروع ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ بی ایڈ پوسٹ گریجویٹ امیدوار ہدایات کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن  داخل کریں ۔ کوچنگ ، نصاب ، ٹسٹ میٹریل ، گائیڈنس کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT