Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کا آغاز

تلنگانہ حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ 2015-16 کی اسکالر شپ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس میں پہلی دفعہ فارم داخل کرنے والے طلبہ انکم سرٹیفیکٹ کاسٹ سرٹیفیکٹ آدھار کارڈز ، مارکس کارڈ زیراکس بونافائیڈ سرٹیفیکٹ ، بنک پاس بک ، ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو ، الاٹمنٹ لیٹر پیش کرنا ہوگا ۔ جب کہ دوبارہ رینول کرنے والے امیدواروں کے لیے سال گذشتہ کا آن لائن صداقت نامہ ، انکم ڈیکلریشن ، سالگذشتہ مارکس میمو اس کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سیاست ہیلپ لائن احاطہ سیاست عابڈس پر صبح 11 تا 4 بجے ربط کریں فون 040-65699966 ۔۔

TOPPOPULARRECENT