Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی تقلید

تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی تقلید

آندھراپردیش کے سرکاری اسکولس بھی انگلش میڈیم ہوں گے
حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی حکومت تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی تقلید کررہی ہے۔ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لئے علیحدہ نشستیں خانگی انجینئرنگ کالجس پر دھاوؤں کے بعد اب تلنگانہ حکومت کی طرح آندھراپردیش حکومت نے بھی تمام سرکاری اسکولس میں مرحلہ وار انگریزی ذریعہ تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شروع میں تمام میونسپل اسکولس اول جماعت سے انگریزی ذریعہ تعلیم ہوں گے۔ حکومت نے ایک 12 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 10 جون تک رپورٹ پیش کرے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل گنٹا سرینواس راؤ نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بیشتر سرپرست اپنے بچوں کو ان سرکاری اسکولس سے نکال لے رہے ہیں جہاں ذریعہ تعلیم تلگو ہے اس لئے تمام سرکاری اسکولس کا ذریعہ تعلیم انگریزی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت تمام سرکاری زیرانتظام آنگن واڑی سنٹرس اور نرسری اسکولس کو کنڈر گارٹن ایجوکیشن سنٹرس میں تبدیل کرنے منصوبہ رکھتی ہے جہاں ذریعہ تعلیم انگلش ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT