Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے جی او 123 پر حیدرآباد ہائی کورٹ کا عبوری حکم

تلنگانہ حکومت کے جی او 123 پر حیدرآباد ہائی کورٹ کا عبوری حکم

حیدرآباد 5جنوری (یواین آئی )تلنگانہ کے مختلف آبپاشی پروجیکٹس کے سلسلہ میں حصول اراضی کیلئے جاری کردہ جی او 123 پر حیدرآباد ہائی کورٹ نے عبوری احکام جاری کئے اور حکومت کو ہدایت دی کہ اس جی کے تحت اراضی حاصل نہ کی جائے ۔ جولائی 2015 میں حکومت نے یہ جی او جاری کیا تھا جس کے خلاف کسانوں نے 20 عرضیاں ہائی کورٹ میں داخل کی تھیں ۔ عدالت نے آج واضح کیا کہ 2013 میں مرکز کے منظورہ حصول اراضی قانون کے مطابق ہی اراضی حاصل کرنے پر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ ملنا ساگر پروجیکٹس اور دیگر آبپاشی پروجیکٹس سے متاثر ہونے والے کسانوں کی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ عبوری احکام جاری کئے ۔ ان کسانوں نے الزام لگایا تھا کہ حکومت پروجیکٹس کیلئے زبردستی ان کی اراضی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس پر سرکاری وکیل نے واضح کیا تھا کہ پروجیکٹس کیلئے زبردستی اراضی حاصل نہیں کی جارہی ہے بلکہ رضا کارانہ طور پر اراضی دینے والوں کی اراضی حکومت حاصل کررہی ہے اور اس کیلئے مرکز کے حصول اراضی قانون سے بڑھ کر معاوضہ متاثرین کو دیا جارہا ہے ۔ دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے آج 123 پر عبوری احکام جاری کئے اور اس جی او کے تحت اراضی حاصل نہ کرنے کی حکومت کو ہدایت دی ۔ جی او123 کو منسوخ کرنے داخل کردہ عرضی کی سماعت عدالت نے ملتوی کردی ۔

TOPPOPULARRECENT