Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے فلاحی اقدامات سے عوام متاثر

تلنگانہ حکومت کے فلاحی اقدامات سے عوام متاثر

سینکڑوں لوگوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔20جنوری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے فلاحی اقدامات سے متاثر ہوکر عوام ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے اے پی اسٹیٹ کنونیر کانگریس اقلیتی سل جناب محمد حشمت قادری کی قیادت میں کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں کی ٹی آ رایس پارٹی میںشمولیت کے موقع پر یہ بات کہی۔جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ سولہ ماہ کے قلیل وقفے میںجو کارنامے تلنگانہ حکومت نے انجا دئے ہیں ان کی ماضی میںکوئی نظیر نہیںملتی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر عمر کے لوگ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی کارکردگی سے متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ سوائے ٹی آر ایس پارٹی کے عوام کو کسی دوسر ی سیاسی جماعت پر اعتماد نہیںہے او ریہی وجہہ ہے کہ عام آدمی سے لیکر قومی او رعلاقائی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکن ٹی آ رایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کاکام کررہے ہیں۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہا بلاوقفہ برقی سربراہی اور موثر آبرسانی کا جو وعدہ ٹی آر ایس پارٹی نے کیا اس کو اندرون اٹھارہ ماہ پورا کردیا ۔ جناب محمد محمود علی نے مزیدکہاکہ بلدی انتخابات میںٹی آ رایس پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی شہر حیدرآباد کی بے مثال ترقی کی ضامن ہوگی ۔ انہوں نے ماضی کے حکمرانوں پر حیدرآباد کے ساتھ ناانصافی کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہاکہ شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست تلنگانہ کے دیگر تمام نو اضلاع کی ترقی چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کا خواب ہے جس کو آنے والے پانچ برسوں میںشرمندہ تعبیر کرنے جنگی خطوط پر کام کیاجارہا ہے ۔پارٹی میںشامل ہونے والوں کو جناب محمد محمود علی نے ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی بھی تلقین کی اور بزرگ شخصیتوں کی پارٹی میںشمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT