Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے محکمہ صحت و طبابت میں تقریباً دو ہزار آسامیوں کی بھرتی

تلنگانہ حکومت کے محکمہ صحت و طبابت میں تقریباً دو ہزار آسامیوں کی بھرتی

حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے محکمہ صحت و طبابت میں تقریباً دو ہزار آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان آسامیوں پر بھرتی کے دوران کوئی تحریری ٹسٹ یا انٹرویو نہیں ہوگا بلکہ امیدواروں کا انتخاب میرٹ اور ان کی عمر کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ حکومت نے اس محکمہ میں 2248 آسامیوں پر بھرتی کیلئے پہلے ہی جی او جاری کردیا ہے ۔ ہریتا ہرم پروگرام کے بعد اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ میڈیکل ایجوکیشن کی349 ‘ خاندانی بہبودی کی1179 ویدیا ودھانا پریشد کی 509 آسامیوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ اندرون 60دن یہ بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT