Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے مشن بھاگیرتا پروگرام پر یونیسف کا سروے

تلنگانہ حکومت کے مشن بھاگیرتا پروگرام پر یونیسف کا سروے

حیدرآباد 10مئی (یواین آئی )ریاست کے تمام گھروں کو محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ مشن بھاگیرتا پروگرام پر یونیسف کی جانب سے سروے کیا جائے گا۔ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ اس پروگرام کے ثمرات جلد ہی عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔یونیسف اس پروگرام کے سماجی اور معاشی تجزیہ کا سروے کرے گا جس کے لئے ریاست کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجس کے پی جی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔سنٹر فار اکنامکس اینڈ سوشیل اسٹیڈیز نامی ادارہ کو اس سروے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں طلبہ کی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ ہر ٹیم میں چار طلبہ ہوں گے ۔یہ ٹیمیں ریاست کے مختلف اضلاع کادورہ کرتے ہوئے زمینی سطح سے اس پراجکٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتیوں سے بھی ملاقات کریں گی اور ان سے تفصیلات حاصل کریں گی۔

 

مرد حضرات کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 20  مئی کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT