Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے پانچ سینئر عہدیداروں کی آئندہ سال سبکدوشی

تلنگانہ حکومت کے پانچ سینئر عہدیداروں کی آئندہ سال سبکدوشی

حیدرآباد۔25 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے 5 سینئر عہدیدار آئندہ سال وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آئندہ سال سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی فہرست جاری کی ہے۔ مسٹر ستیہ نارائن موہنتی آئی اے ایس ایسٹ زون 2017ء کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ ان کے علاوہ مسٹر این جی گوپال آئی اے ایس اور ونود کمار جی اگروال آئی اے ایس 28 فروری 2017ء کو سبکدوش ہو جائیں گے۔ شریمتی جی ڈی ارونا آئی اے ایس 31 جولائی اور شریمتی جی ڈی پریہ درشنی آئی اے ایس 31 ڈسمبر 2017ء کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT