Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ‘ دوسروں کیلئے ایک مثالی ریاست ‘ ٹی ہریش راؤ کا بیان

تلنگانہ ‘ دوسروں کیلئے ایک مثالی ریاست ‘ ٹی ہریش راؤ کا بیان

حیدرآباد 24 اپریل ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ تلنگانہ ایک نئی ریاست ہے اس کے باوجود وہ فلاحی شعبہ میں دوسروں کیلئے مثال بن گئی ہے ۔ انہوں نے ایک جائزہ اجلاس میں ورنگل کے کارکنوں کے ساتھ 27 اپریل کے جلسہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت موافق غریب ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کیلئے ایک امید کی کرن ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کسانوں کو دو فصلوں کیلئے 8000 مالیتی کھاد مفت فراہم کریگی ۔ ٹی آر ایس کو ورنگل کے جلسہ میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT