Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ: سید مزمل احمد

تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ: سید مزمل احمد

شمس آباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر میں آل انڈیا تھنک ٹینک اسوسی ایشن کی جانب سے عیدملاپ تقریب منعقد کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد شمشاد قادری اسوسی ایشن صدر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ عیدملاپ تقریب میں تمام مذاہب کی عوام کو مدعو کیا جاتا ہے، جس سے ہماری تہذیب و تمدن سب کو معلوم ہوسکے۔ ہر عید و تہوار کے بعد عیدملاپ تقریب منعقد کی جانی چاہئے، جس سے تمام مذاہب کے عوام کو یکجا ہونے کا موقع ملتا ہے اور آپسی بھائی چارگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سید مزمل احمد راجندر نگر ڈیویژن نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ عید و تہوار آپس میں مل کر مناتے ہیں اور آپس میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ ہماری گنگاجمنی تہذیب کی ریاست ایک مثال ہے۔ کے چندرشیکھر راؤ عید کے موقع پر جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے مکان جاکر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جناب محمد محمود علی دسہرہ اور دیگر تہوار کے موقع پر چیف منسٹر کے مکان جاکر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہماری اس گنگاجمنی تہذیب کی برقراری کیلئے ہمیں کام کرتے رہنا چاہئے جس سے ریاست کی بھی ترقی ہوگی۔ اس موقع پر محمد مرتضیٰ ٹی ایس آر ٹی سی مائناریٹی صدر، سریکونڈہ وینکٹیش، شیوامدیراج، وشنو، محمدشوکت کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

بابلی پروجیکٹ کے 14دروازے کھول دیئے گئے
حیدرآباد، یکم جولائی(یو این آئی) دریائے گوداوری پر مہاراشٹر کی جانب سے تعمیر کردہ بابلی پروجیکٹ کے 14دروازے کھول دیئے گئے ۔یہ دروازے تلنگانہ اور مہاراشٹر کے درمیان پائے گئے معاہدہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کھولے گئے ۔آج کھولے گئے دروازے 28اکتوبر کو بند کئے جائیں گے ۔دونوں پڑوسی ریاستوں کے آبپاشی کے ماہرین اور افسروں کی موجودگی میں سنٹرل واٹر کمیشن کے ذمہ داروں نے یہ دروازے کھولے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ چھوڑا گیا دریائے گوداوری کا پانی ، کنداکری ،نرمل کے باسر کے قریب ہوتا ہوا شمالی تلنگانہ کے ایس آر ایس پی پروجیکٹ میں آتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT