Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ: کے وشویشور ریڈی

تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ: کے وشویشور ریڈی

راجندر نگر میں اقلیتوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت
شمس آباد۔/6ستمبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میلار دیو پلی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کے وشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد عقیل احمد، محمد یوسف الدین اور محمد سہیل کی قیادت میں 200سے زائد مسلمانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ رکن پارلیمنٹ کے وشویشور ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں ہر مذہب اور ہر زبان کے بولنے والے موجود ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی سیکولر ہے اور ٹی آر ایس حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں ایک دو زبانیں ہی بولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجندر علاقہ میں مسلسل اقلیتی افراد پارٹی میں شرکت کررہے ہیں جس سے پارٹی مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں راجندر نگر میں ٹی آر ایس کے چار کارپوریٹرس ہوں گے اور آئندہ انتخابات میں راجندر نگر رکن اسمبلی بھی ٹی آر ایس پارٹی کا ہی ہوگا۔ عبداللطیف چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی ترقی خاص کر اقلیتوں کی ترقی کیلئے مختلف اسکیمات فراہم کررہی ہے جس سے متاثر ہوکر ہر شخص پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہے اور بہت جلد ریاست ترقی کرتے ہوئے ملک میں پہلی ریاست کا درجہ حاصل کرلے گی اور سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے حکومت کو عوام کا تعاون چاہیئے۔ اس موقع پر محمد شاکر، محمد عمر، رحیم خان، غوث، سید جعفر، رحمت خان، محمد سمیر، سلمان خان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT