Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں خشک موسم کی پیش قیاسی

تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں خشک موسم کی پیش قیاسی

حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ تین دن اور تلنگانہ میں آئندہ چار دن تک موسم خشک رہے گا ۔ ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی جبکہ ساحلی آندھرا پردشے میں دو مقامات پر اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر یہ معمول سے زیادہ رہا ۔ تلنگانہ میں بھی ایک دو مقامات پر یہ معمول سے قدرے زیادہ رہا ہے ۔ سب سے زیادہ 37 ڈگری درجہ حرارت نندی گاما ‘ نندیال اور کرنول کے علاوہ تلنگانہ میں محبوب نگر ‘ عادل آباد ‘ بھدرا چلم اور نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت آندھرا میں آروگیہ ورم پر 15 ڈگری اور تلنگانہ میں میدک پر 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT