Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سرکاری مدارس میں اساتذہ کی کمی تشویشناک

تلنگانہ سرکاری مدارس میں اساتذہ کی کمی تشویشناک

حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین ریاستی کمیٹی نے ریاست تلنگانہ کے سرکاری مدارس میں اساتذہ کی کمی  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے ریاست میں مخلوعہ اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے فی الفور ڈی ایس سی ( ڈسٹرکٹ ) سلیکشن کمیٹی ) اعلامیہ جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین ریاستی کمیٹی قائدین مسرس راجی ریڈی، بھوجنگ راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ  اساتذہ کو ریشنلائزیشن اور تبادلوں سے متعلق واضح طور پر موقف کا اظہار ہوچکا ہے لہذا پائی جانے والی اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے تک ان مخلوعہ جائیدادوں پر عارضی ٹیچرس کے تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ ان قائدین نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوئے زائد از دو ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن صرف اور صرف حکومت بشمول محکمہ تعلیمات کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر نہیں کیا جاسکا۔ ان قائدین نے حکومت بالخصوص ڈپٹی چیف منسٹر اور تعلیم کے سری ہری سے سرکاری مدارس میں پائے جانے والے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرنے اور  تقررات کو یقینی بنانے عملی اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT