Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اوزون پرت ڈے کا انعقاد

تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اوزون پرت ڈے کا انعقاد

سینٹ اینس کالج فار ویمنس کے تعاون سے شعور بیداری ، کثیر تعداد میں طلبہ کی شرکت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ سٹیزن کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اوزون پرت ڈے کے موقع پر شعور بیداری پروگرام سینٹ اینس کالج فار ویمنس ، این ایس ایس یونٹ مہدی پٹنم کے تعاون و اشتراک سے کالج کے احاطہ مہدی پٹنم میں منعقد ہوا ۔ جس میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ اوزون پرت جو چھتری کی طرح سایہ کیے ہوئے ہے ، اس میں سے نکلنے والی شعاعیں ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے ۔ اس لیے کہ نچلی سطح سے گیسوں کا بڑھتا ہوا ہجوم اوپر جاکر اس پرت میں سوراخ پیدا کرے تو انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ اس لیے کونسل اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے ہونے والے نقصانات سے نئی نسل کو واقف کروانے کے لیے اسکولس وکالجس میں یہ پروگرام منعقد کرتی ہے ۔ جس کیلئے سینٹ اینس کالج فار ویمنس ( مہدی پٹنم ) میں یہ پروگرام منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر پرشوتم ریڈی ماہر ماحولیات نے شرکت کی ۔ پروفیسر پرشوتم ریڈی نے کہا کہ نئی نسل کو ان دنوں ماحولیات میں جو خرابی پیدا ہورہی ہے اس سے واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ اس لیے کہ اوزون پرت کو نقصان پہنچا تو اس کا اثر انسانی صحت پر بُرا پڑے گا تحفظ مشکل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کا یہ خیال ہے کہ نقصان دہ گیسوں کے اخراج کی وجہ سے دن بہ دن یہ پرت بڑی ہی کمزور ہوتی جارہی ہے ۔ اس لیے 16 ستمبر کو اوزون ڈے منا کر اس کی اہمیت و خرابی سے واقف کروایا جاتا ہے ۔ محترمہ سکینہ سلطانہ ڈائرکٹر گرین ریویلیشن نے کہا کہ 1987 میں اس روز فلورو کاربنس سے اس پرت کو نقصان پہنچنے کا پتہ چلا جس کے بعد مذکورہ گیس پر پابندی عائد کی گئی اور اس وقت سے ہائیرو فلورو کاربن کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ڈاکٹر پی امرتا پرنسپل سینٹ اینس کالج مہدی پٹنم نے کونسل کو مبارکباد پیش کی جو اوزون کے مضر اثرات سے واقف کروانے کا منصوبہ بنائی ہیں ۔ ڈاکٹر راج نارائن مدیراج صدر کونسل نے مسلسل 18 سال سے اوزون مخالف گیس اور اس کے مضر اثرات سے واقف کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔ محترمہ گیتا چودھری ڈائرکٹر ویمنس وائس ، سید فرید الدین ، ڈاکٹر ذبیح اللہ طلعت جیت ربانی اور کالج کے این ایس ایس پروگرام کوآرڈینٹر محترمہ مہیتا نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر 1000 سے زائد طالبات جن کے ہاتھوں میں اوزون گیس کی خرابیاں تحریر پلے کارڈس پر تھی ، ہاتھ میں تھامے زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT