Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 41 اور اے پی سے 46 عازمین کا انتخاب

تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 41 اور اے پی سے 46 عازمین کا انتخاب

14 اگست تک مکمل رقم اور پاسپورٹ جمع کروادینے کی ہدایت ، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر حج کمیٹی کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 اگست (پریس نوٹ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہیکہ حج 2015ء کے لئے مرکزی حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے تحت ریاست تلنگانہ سے مزید 41 عازمین حج کے انتخاب کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت منتخب ہونے والے عازمین کی تعداد جملہ 366 تک پہنچ چکی ہے۔ ریاست آندھراپردیش سے بھی ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 46 عازمین حج کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح ویٹنگ لسٹ کے تحت منتخب جملہ عازمین کی تعداد آندھراپردیش میں 357 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ریاست تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ نمبر 366 تک اور ریاست آندھراپردیش کے ویٹنگ لسٹ نمبر 357 تک کے درخواست گذاروں سے خواہش کی ہیکہ وہ درخواست فارم میں درج کردہ زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم 14 اگست سے قبل جمع کروادیں۔ گرین زمرہ کے تحت حج مصارف کی جملہ رقم 212,850 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کے تحت جملہ رقم 181,100 روپئے ہوتی ہے۔ ان عازمین کے بینک ریفرنس نمبر الاٹ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے ان عازمین سے یہ خواہش بھی کی ہیکہ وہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ، ایک عدد کلر فوٹو کے ساتھ رقم کی ادائیگی کے چالان کی ایک کاپی دفتر ریاستی حج کمیٹی میں جمع کروائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ کے تحت ہی تلنگانہ اور آندھراپردیش سے مزید درخواستگذاروں سے ایک اقرار نامہ کے ساتھ پاسپورٹ اور کلر فوٹوز حاصل کئے جارہے ہیں تاکہ اگر مزید کوئی عازم حج اپنا عزم حج منسوخ کردیں تو اس صورت میں ان کے پاسپورٹ فوری مرکزی حج کمیٹی کو روانہ کردیئے جائیں گے اور ان درخواست گذاروں کو اطلاع دی جائے گی کہ وہ سفر حج کی پوری رقم ان کیلئے مقررہ تاریخ تک جمع کروادیں۔ تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ نمبر 367 سے لے کر 489 تک جملہ 121 درخواست گذاروں سے اور آندھراپردیش سے ویٹنگ لسٹ نمبر 358 سے لیکر ویٹنگ لسٹ نمبر 457 تک جملہ 98 درخواست گذاروں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ اپنے پاسپورٹ، ایک عدد کلر فوٹو اور اقرار نامہ فوری دفتر حج کمیٹی میں جمع کروادیں۔ تفصیلات کیلئے دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی، حیدرآباد فون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT