Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 49 عازمین حج کا انتخاب

تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 49 عازمین حج کا انتخاب

رقم اور پاسپورٹ اندرون چار یوم داخل کردیئے جائیں، پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد 15 اگسٹ (پریس نوٹ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2017 ء کے لئے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 49 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ میں جن درخواست گزاروں کے نمبر 434 سے لے کر 483 تک ہیں، وہ اندرون چار یوم عزیزیہ زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم جمع کروادیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ، ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنیس سرٹیفکٹ دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروادیں۔ عزیزیہ زمرہ میں 2,01,800 ہوتی ہے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایا کہ شیعہ عازمین حج کو جن کے لئے حجفہ میقات ہوگی، مزید 100 سعودی ریال زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ جو عازمین اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ فی کس 8,000/- روپئے زیادہ ادا کریں۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 “Fee Type 25” میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 یا راست آن لائن www.hajcommittee.gov.in پر جمع کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT