Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت

تلنگانہ شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت

شادی خانوں میں پینے کے پانی کی سربراہی بند
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے چھوٹے بڑے تمام شہری علاقوں میں شادی خانوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔ میریج ہالس میں دوسری تمام سہولتیں میسر ہیں لیکن دولہے کی بارات اور مہمانوں کے لیے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے ۔ ورنگل ، کھمم ، کریم نگر ، میدک ، محبوب نگر اور ضلع نلگنڈہ کے شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جو دوسرے علاقے پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں ان میں جمی کنٹہ حسن آباد ، سداسیو پیٹ ، کورٹلہ ، اچم پیٹ ، ابراہیم پٹنم ، مریال گوڑہ ، شاد نگر ، ونپرتی اور یلندو شامل ہیں ۔ کریم نگر میں بیشتر فنکشن ہالس میں پینے کے پانی کی سربراہی بند ہوچکی ہے ۔ شادی کی بارات سے پینے کا پانی ساتھ لانے کے لیے کہا جارہا ہے ۔ مجبور عوام نہانے اور پکوان کی ضروریات کی تکمیل کے لیے منرل واٹر منہ مانگے دام پر خرید رہے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT