Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عوام کیساتھ حصول انصاف کیلئے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت : کودنڈارام

تلنگانہ عوام کیساتھ حصول انصاف کیلئے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت : کودنڈارام

ٹی جے اے سی، ٹی این جی اوز، سی پی آئی اور تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی جشن آزادی تقاریب
حیدرآباد۔15اگست(سیاست نیوز) چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے 69ویں یومِ آزادی کے موقع پر ریاست تلنگانہ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی کا مقصد صرف انگریزوں کی غلامی سے چھٹکارہ نہیں بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی‘ پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف اور ملک میں امن سکون قائم کرنا ہے مگر69سال کا طویل عرصہ گذرجانے کے باوجود آج بھی ہم اپنے مقصد میںکامیاب نہیں ہیں۔ آج یہاں تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دفتر واقع نیو ایم ایل اے کوارٹرس ‘ بشیر باغ میں ٹی جے اے سی جانب سے منعقدہ جشن آزادی تقریب کے موقع پر پروفیسر کودنڈارام نے ملک کودرپیش فرقہ پرستی کے سنگین خطرات کوروکنے میں آج بھی ہم ناکام ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پسماندہ طبقات کے ساتھ مکمل انصاف کو حقیقی آزادی قراردیا۔ کودنڈارام نے تلنگانہ کے مسئلہ بالخصوص محکموں اور ملازمین کی تقسیم کے متعلق مرکزی حکومت کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال سے زائد عرصہ گذ ر جانے کے بعد بھی تلنگانہ کے ساتھ انصاف میں مرکزی حکومت پوری طرح ناکام ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ تلنگانہ اور یہاں کی عوام کے ساتھ انصاف کے لئے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی حکومت اور مخالف تلنگانہ طاقتوں کے خلاف ایک اور بڑی جدوجہد شروع کرنے کابھی اعلان کیا۔قبل ازیں پروفیسر کودنڈارا م نے تلنگانہ کی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی جبکہ ٹی این جی اوز ریاستی جنرل سکریٹری جناب عبدالحمید نے پرچم کشائی انجام دی گئی۔ جے اے سی اسٹرینگ کمیٹی کے اراکین رویندر ریڈی ‘ عبدالحمید‘ ایس ایم حسینی مجیب‘ ڈاکٹر سریدھر‘ کرشنا یادو ‘ وی ممتا اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹر مخدوم بھون میںبھی سی پی آئی تلنگانہ نے جشن یومِ آزادی تقریب منعقد کیا۔ جہاں پر سی پی ائی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین بھی موجود تھے جن میں پالا وینکٹ ریڈی‘ ڈاکٹر سدھاکر ‘ راملو یادو اور دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے تو آزاد ہوگیا مگر سرمایہ داروں کی اجارہ داری سے اس ملک کی نجات ہی اس ملک کی حقیقی آزادی تصور کی جائے گی۔ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کی جانب سے بھی ٹی این جی اوز بھون میں بھی تقریب منائی گئی۔ اسوسیشن کے سابق صدر مسٹر دیوی پرساد نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اسوسیشن سے وابستہ سینکڑوں قائدین نے اس تقریب میںشرکت کی۔جشن آزادی تقاریب میں قومی ترانہ کے علاوہ تلنگانہ کی آزادی کا گیت بھی پیش کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT