Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عوام کی جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی تاریخ

تلنگانہ عوام کی جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی تاریخ

دھرنا چوک مسئلہ پر چیف منسٹر کو سی پی ایم سکریٹری ویرا بھدرم کا انتباہ
حیدرآباد۔/7مئی، ( این ایس ایس ) سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ سے انتباہ دینے کے انداز میں کہا کہ وہ اس بات کو نہ بھولیں کہ تلنگانہ کے عوام جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے بڑی جدوجہد کرنے کی تاریخ رکھتے ہیں۔ ’ سیو دھرنا چوک‘ کے نام سے اندرا پارک پر دھرنا چوک کی بحالی کے مطالبہ کے ساتھ گذشتہ 23دن سے جاری ریلیدکشاس کے حصہ کے طور پر آج یہاں انہوں نے سرکاری ملازمین کے دکشا پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام حق تلفی کے خلاف سخت جدوجہد کرنے کا نیچر رکھتے ہیں اور کسی کے لئے یہ ممکن نہیں کہ ان کے صبر کو آزمائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام نے بڑے بڑے ڈکٹیٹرس کے خاتمہ کو دیکھا ہے اور کے سی آر کیلئے یہ بہتر ہے کہ عوام ان کے خلاف بغاوت کرنے سے پہلے ہی وہ دھرنا چوک کو بحال کردیں۔

TOPPOPULARRECENT