Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ فائبر گرڈ پراجکٹ میں نوکیا کی دلچسپی

تلنگانہ فائبر گرڈ پراجکٹ میں نوکیا کی دلچسپی

حیدرآباد۔/24مئی، ( پی ٹی آئی) فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے تلنگانہ کے فائبر گرڈ پروگرام میں شراکت داری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی زیر قیادت وفد نے جو اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہے، کل عالمی کارپوریشنس بشمول نوکیا کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ کے ٹی آر نے نوکیا کے سربراہ اوسوالڈو ڈی کیمپلی کو تلنگانہ میں  فائبر گرڈ پراجکٹ کے تعلق سے واقف کرایا۔ نوکیا کی ٹیم نے اس پراجکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ فائبر گرڈ دراصل حکومت تلنگانہ کی ایک ایسی پیشرفت ہے جس کے تحت ریاست بھر میں ہر گھر کو انٹرنیٹ اور ڈیٹا سرویسیس فراہم کی جائیں گی۔ کے ٹی آر سلیکان ویالی میں واقع اریکسن ایکسپرینس سنٹر بھی گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT