Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 27 مارچ تک جاری رہے گا

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 27 مارچ تک جاری رہے گا

13 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی ، بزنس اڈوائزری کمیٹی اجلاس میں غور و خوض
حیدرآباد۔10مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل و اسمبلی کا بجٹ اجلاس 27مارچ تک جاری رہے گا 10تا 27مارچ کے دوران جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران دونوں ایوان 14دن خدمات انجام دیں گے۔ اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری کی زیر نگرانی منعقدہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق حکومت تلنگانہ 13مارچ کو ایوان میں بجٹ موازنہ برائے سال 2017-18پیش کرے گی اور 14مارچ کو تعطیل رہے گی ۔بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی وزیر برائے امور مقننہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔بی اے سی کے فیصلہ کے مطابق تلنگانہ قانون ساز کونسل و اسمبلی کو 12‘14‘ 19اور 24مارچ کو تعطیل رہے گی۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ موازنہ پر 15اور 16مارچ کو مباحث ہوں گے اور اس کے بعد کے ایام میں معمول کے کام کاج اور مطالبات زر کی پیشکشی کا عمل شروع ہوگا۔ 11مارچ کو ایوان میں گورنر کے مشترکہ بجٹ اجلاس سے کئے گئے خطاب پر تحریک تشکر پر مباحث ہوں گے۔ حکومت نے ایوان کی کاروائی کو اتوار کے دن بھی رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اراکین کے اعتراض پر دستبرداری اختیار کرلی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT