Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مزدور یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی

تلنگانہ مزدور یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مسلمہ یونین کے موقف حاصل کرنے کے لئے آج منعقدہ انتخابات میں ریاستی سطح پر ماسوا ضلع کھمم دیگر تمام اضلاع میں ٹی آر ایس سے ملحقہ تلنگانہ مزدور یونین (ٹی ایم یو) کو اکثریت حاصل ہوئی جبکہ ضلع کھمم میں سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم) سے ملحقہ ایمپلائز یونین اور اسٹاف اینڈ ورکرس فیڈریشن کو کامیابی حاصل ہوئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تلنگانہ مزدور یونین ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ٹی ایس آر ٹی سی ایم یو کو مسلمہ موقف حاصل ہوا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے حدود میں پائے جانے والے جملہ 28 ٹی ایس آر ٹی سی بس ڈپوز کے منجملہ بجز گچی باؤلی بس ڈپو دیگر تمام 27 بس ڈپوز میں بھی تلنگانہ مزدور یونین کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی۔ قبل ازیں آج دن میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مسلمہ یونین کا موقف حاصل کرنے کیلئے آج انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT