Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ملازمین کی ریاست واپسی

تلنگانہ ملازمین کی ریاست واپسی

آندھرا میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کا خواب پورا
حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا اپنے مقام تلنگانہ واپس ہونے کا اپنا خواب پورا ہوا۔ جبکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی سے تلنگانہ کو روانہ کرتے ہوئے ان کے باقاعدہ احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذڑائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آندھرا پردیش اسمبلی میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے جملہ ملازمین کے منجملہ فی اولقت 54 ملازمین کی خدمات تلنگانہ کو واپس کردی گئی ہیں۔ جبکہ یہ تمام تلنگانہ ملازمین گذشتہ ایک عرصہ سے انہیں تلنگانہ کو روانہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں کو متعدد نمائندگیاں پیش کی تھیں اور بالآخر آج انہیں ( تلنگانہ کے ملازمین ) ـآندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کی خدمات سے سبکدوش کرکے تلنگانہ کو روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ ان 54 ملازمین کو آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی سے روانہ کردیئے جانے کے باوجود ابھی بھی28ملازمین آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان 28 ملازمین کو جلد سے جلد تلنگانہ روانہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ لہذا دوسرے مرحلہ میں ان 28 ملازمین کو تلنگانہ روانہ کرنے کا آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے عہدیداروں نے واضح تیقن دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT